تحریک انتشار والے ہمارے نہیں بلکہ پاکستان کے مخالف ہیں، وفاقی وزیرعطا تارڑ
دنیا کے مالیاتی ادارے اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،عطا تاڑر


لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑنے کہا کہ تحریک انتشاروالےہمارے نہیں بلکہ پاکستان کے دشمن ہیں، تحریک انتشار والے شہدا کی بے حرمتی کرتے ہیں، کہتے ہیں9 مئی پرکمیشن بناؤ تمہاری کرتوتیں پوری قوم دیکھ چکی۔
لاہور میںایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایک سال ہو گیا۔ اور ہم عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے اور معیشت کے اشارے مثبت ہیں۔
وفاقی وزیرنے کہاہے کہ آرمی چیف نےحب الوطنی اورمحنت کیساتھ معاشی سفر میں کردارادا کیا، آرمی چیف جنر ل عاصم منیر پاکستان کوترقی کےسفر پر لے کرگئے۔عطاتاڑر نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح، سفارتی محاذ پردنیا پاکستان کی تعریف کرتی ہے، تمام حلقوں میں دیکھ لیں کام ہوتے نظرآئیں گے، پہلے سال یہ عالم ہے 5سال بعد حلقے کی شکل بدلی ہوگی، ایک سال میں شہبازشریف نے معیشت کوپروان چڑھایا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی والے کہتے تھے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا۔ لیکن اب دنیا کے مالیاتی ادارے اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی اور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوںنے کہا کہ یہ بدبخت ہمارے نہیںبلکہ پاکستان کےمخالف ہیں، یہ شرطیں لگاتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، لیکن اب پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین معیشتوں میں ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اور ہماری اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔
حکومت عوام سےکیےگئےوعدےپورے کررہی ہے۔
اپنے خطاب میں عطا تاڑر کا کہنا تھا کہ یہ ایک ٹیم ورک ہے جس میں شہباز شریف کو بھرپور سپورٹ حاصل رہی۔ اور ہمیں سکھایا گیا تھا کہ جو سرحدوں کا محافظ ہے وہ عزت کے لائق ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا جھوٹا رونا ہے لیکن اس کے ثبوت کہاں ہیں؟ اور عوام نے پی ٹی آئی کی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے 4 سال کھوکھلے نعروں کی بنیاد پر حکومت چلائی۔
وفاقی وزیرعطاتارڑنے کہا کہ کبھی کہاجاتا تھا کہ الیکشن کے بعد ہمیں بھول جائیں گے، میں الیکشن جیت کربھی آج آپ لوگوں کے درمیان کھڑاہوں، میری والدہ حلقےکےعوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں، یہ وہ رشتہ نہیں کہ ووٹ مانگنے آجاؤں پھر5سال بعدملاقات کروں، آپ کا بھائی، ساتھی اوردوست بن کرہمیشہ آپ کےدرمیان رہوں گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 days ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- an hour ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- an hour ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- an hour ago






