Advertisement

سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجری کا شکا ر ہو گئے

حارث رؤف کا فوری علاج کیا جا رہا ہے، ریکوری کے بعد میچ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا،پی سی بی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 8th 2025, 11:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجری کا شکا ر  ہو گئے

لاہور: سہ ملکی سیر یز کے پہلے میچ میںقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے۔
  تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریزکے پہلے ون ڈے میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ حارث رؤف کو اپنے چھٹے اوور میں بولنگ تکلیف محسوس ہوئی اور درد اس قدر شدید ہوا کہ پھر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کو گیند کراتے ہوئے سینے اور پیٹ کے بائیں جانب تیز درد محسوس ہوا،ابتدائی معائنے میں حارث رؤف کو معمولی سائیڈ سٹرین کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
 پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کا فوری علاج کیا جا رہا ہے، ریکوری کے بعد میچ میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

Advertisement
Advertisement