17 لوگوں کو کراچی میں گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا


سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سینیگال سمیت مختلف 7 ملکوں سے ایک دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں سے 17 کو کراچی میں گرفتار کرکے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرکے 1، امارات میں منشیات کیسز میں 2، پاسپورٹ گمشدگی میں 2، جیل سے 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آذربائیجان سے 1، عراق میں زائد المیعاد قیام پر 1، غیر قانونی داخلے پر 6 اور ممنوعہ امیگرینٹ ہونے پر ملائیشیا سے 2 افراد کو واپس بھیجا گیا۔ اٹلی میں بلیک لسٹ ہونے پر 1، سینیگال سے 3 جبکہ امارات میں انسانی اسمگلنگ کے شعبے میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر واپس بھیجا گیا۔ جنہیں انسداد ہیومن ٹریفک کنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب اور امارات سے مزید 12 افراد کو اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 4 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 2 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 2 گھنٹے قبل







