بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات


لاہور: ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے اضلاع بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان میں بھی موسم سرد رہے گا جبکہ ان اضلاع میں دھند کا بھی امکان ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ، ژوب،مستونگ اور قلات میں بارش کا امکان ہے۔ تاہم بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم چترال، دیر اور گردونواح کے چند مقامات پر بارش و برفباری متوقع ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago





