لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے موشم خوشگوا ر ہو گیا،شہری خوشی سے نہال
لاہور اور گرد و نواح میں بارش سے قبل تیز ہواؤں کے جھکڑ چلے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درخت اور کھمبے گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں


ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، کئی دنوں کی شدید گرمی،تپش اور ہیٹ ویو کے ستائے ہوئے عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور، پتوکی اور نارووال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات کی شام آندھی، گرج چمک اور ژالہ باری کے ساتھ تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
لاہور اور گرد و نواح میں بارش سے قبل تیز ہواؤں کے جھکڑ چلے جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں درخت اور کھمبے گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
لاہور کے مختلف علاقوں جوہر ٹاؤن، کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، ایئرپورٹ، مال روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک سمیت متعدد علاقوں میں ابر کرم برس پڑا، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
قبل ازیں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس اور ارد گرد کے علاقوں میں شدید آندھی چلی، آندھی چلنے سے شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ قذافی سٹیڈیم، نیشنل ہاکی سٹیڈیم، پنجاب سٹیڈیم اور انٹر نیشنل سوئمنگ جمنیزیم کے علاقے بھی آندھی کی لپیٹ میں آئے اور آسمان پر گہرے بادل چھا گئے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ دن بھر کی شدید گرمی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
علاوہ ازاں محکمہ موسمیات نے آئندہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔اُدھر خیبرپختونخوا میں آج سے طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسی طرح چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد میں بھی شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کے خطرات بھی موجود ہیں۔

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 16 hours ago
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 17 hours ago

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 15 hours ago

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 days ago
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 17 hours ago

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 days ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 8 hours ago

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 days ago

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 18 hours ago

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 days ago

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 15 hours ago












