Advertisement

این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ

 کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب کے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کا حکم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jul 6th 2026, 6:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
این ڈی ایم اے کا 7 سے 10 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، متعدد علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب  کا خدشہ

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں 7 سے 10 جولائی کے دوران شدید بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور شمال مشرقی پنجاب میں کہیں موسلادھار جبکہ کہیں درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی شہری علاقوں میں شہری سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ مری، گلیات، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بعض شاہراہیں عارضی طور پر بند ہو سکتی ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، برساتی نالوں اور کمزور عمارتوں کے قریب جانے سے احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنے گا، تاہم بعض مقامات پر موسلادھار بارش معمولاتِ زندگی متاثر کر سکتی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ادارے موسم کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • a day ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 21 hours ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • a day ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 16 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 21 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 18 hours ago
Advertisement