Advertisement
علاقائی

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق

تینوں بچے گھر کی دیوار کے ساتھ کھیل رہے تھے، اسی دوران اپنی خستہ حالت کی وجہ سے دیوار گر گئی، پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Feb 17th 2025, 4:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نواب شاہ  میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق

نواب شاہ:سندھ کے ضلع نوابشاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
 پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں ماسٹر محمد نواز آرائیں میں پیش آیا جہاں تینوں بچے گھر کی دیوار کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ خستہ حالت کی وجہ سے دیوار گر گئی۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کر 10سالہ ارسلان علی، 4 سالہ عائشہ اور 5 سالہ علیشا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔  

Advertisement
Advertisement