Advertisement
پاکستان

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار

ملزم کو 27 تاریخ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Feb 17th 2025, 4:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار

نواب شاہ جی ڈی اے کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 
پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول بھٹو زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا۔
 پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا کیس زیر سماعت ہے، مگر وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔
گرفتاری کے وقت غلام مرتضیٰ جتوئی اور پولیس کے درمیان عدالت کے باہر مکالمہ ہوا، غلام مرتضیٰ جتوئی کہا کہ میرے پاس ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں آپ مجھے گرفتار نہیں کرسکتے۔ جس پر پولیس نے انہیں بتایا کہ ہمارے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔
 ملزم کو 27 تاریخ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جی ڈی اے رہنما پانی و بجلی کے سابق وزیر رہ چکے ہیں اور وہ پاکستان کے سابق نگران وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کے بیٹے ہیں۔

Advertisement
Advertisement