دبئی چمبر آف کامرس میں سب سے زیادہ یعنی ساڑھے 16 ہزارسے زائد بھارتیوں کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، رپورٹ


دبئی: سال 2024 میں پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات میں کتنی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سال 2024 میں آٹھ ہزار پاکستانیوں نے متحدہ عرب امارات میں کمپنیاں بنائیں،سال 2024 میں سب سے زیادہ نئی کاروباری کمپنیاں بنانے والے پاکستانیوں کا نمبردوسرا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مجموعی طور پر پاکستانیوں کی 47 ہزار کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، دبئی چمبر آف کامرس میں سب سے زیادہ یعنی ساڑھے 16 ہزارسے زائد بھارتیوں کی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
اسی طرح پانچ ہزارتین سو نئی کمپنیاں مصری شہریوں کی ملکیت میں رجسڑڈ ہوئیں، 2600 سے زائد برطانوی شہریوں نے بھی نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں۔
1718 کمپنیاں عراقی شہریوں کے نام سے رجسٹرڈ ہوئیں، متحدہ عرب امارات میں پچھلے سال 1314 کمپنیاں ترک شہریوں نے رجسٹرڈ کرائیں۔
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے، زیادہ پاکستانیوں کا دبئی میں کاروبار کیلئے آنا دونوں ملک کیلئے بہتر ہے، زیادہ سرمایہ کاری ملک کو واپس زیادہ ترسیلات بھیجنے میں مدد دے گی۔

ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہاہے
- 16 منٹ قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 11 گھنٹے قبل

شوبز شخصیات کا پاک بھارت جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم
- ایک گھنٹہ قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 12 گھنٹے قبل

چین پاکستان کی ہر محاذ پر حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ وانگ ژی
- ایک گھنٹہ قبل

پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود پاکستان بھر کی 150 پروازیں منسوخ
- 2 گھنٹے قبل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی عائد
- 20 منٹ قبل

آپریشن بُنیان مرصوص،بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
- ایک گھنٹہ قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 11 گھنٹے قبل

پااکستان جنگ بندی پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی،دفتر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 11 گھنٹے قبل

وزیراعظم بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یومِ تشکر منانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل