ملزمان مجبور افراد کو نشانہ بنا کر ان کے گردے نکالنے اور فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث تھے،پولیس


پشاور:ایکسائز پولیس پشاورنے ایم ون جوائنٹ چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان دو لاکھ اسی ہزار روپے کے عوض گردے بیچنے جارہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق گروہ کا سرغنہ شہزاد علی، ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور لایا تھا، جہاں ان کے گردے فروخت کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مجبور افراد کو نشانہ بنا کر ان کے گردے نکالنے اور فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث تھے۔
گرفتار ملزم شہزاد علی کے موبائل سے بے شمار متاثرہ افراد کی ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں، جو اس غیر قانونی کاروبار میں گروہ کی گھناؤنی سرگرمیوں کا ثبوت فراہم کرتی ہیں۔
پولیس نےملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کا سراغ لگایا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اعضا کی غیر قانونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپریشن بُنیان مّرصُوص سےدشمن کو4گنازائدنقصان
- 8 گھنٹے قبل

پاک افواج کی انتھک محنت سے جنگ میں فتح ہوئی ،صدرمملکت
- 6 گھنٹے قبل
سیزفائر کو خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کرتے ہیں : وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پی سی بی راولپنڈی میں ہونے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل
اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
- 6 گھنٹے قبل
چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے 10 سی نے انڈیا پر خوف طاری کردیا
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی،ایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ
- 8 گھنٹے قبل

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- 9 گھنٹے قبل

سیز فائر ہونے پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی قوم اور افواج پاکستان کومبارکباد
- 6 گھنٹے قبل

چین ، سعودی عرب ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
- 7 گھنٹے قبل