جعلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا، بیرسٹر سیف
ترقیاتی منصوبوں میں کام سے زیادہ کمیشن لینا ان کا پرانا وطیرہ ہے، مشیر اطلاعات کے پی


خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے پنجاب حکومت اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں کام سے زیادہ کمیشن لینا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کا گرین لائن منصوبہ مریم نواز کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ پہلی ہی بارش نے بائیکرز کے لیے بنائے گئے کروڑوں روپے کے منصوبے کا پول کھول دیا۔ پنجاب کے تمام منصوبے جعلی وزیرِ اعلیٰ کی طرح جعلی ثابت ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کو معیاری ترقیاتی منصوبے بنانے کے لیے علی امین گنڈا پور سے خصوصی تربیت لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شریف خاندان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کام سے زیادہ کمیشن لینا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔
ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہا کہ صرف ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے بنائے گئے منصوبوں کا یہی حال ہوتا ہے، اور عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ راج کماری مریم نواز اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔

آذربائیجان کے صدر رواں ماہ پاکستان کادورہ کریں گے،اہم معاہدے متوقع
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست منی پور میں عوام کا آزادی مارچ ،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت
- 3 گھنٹے قبل
جانیے سونف کے انسانی جسم پر حیرت انگیز فوائد
- 3 گھنٹے قبل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا
- 6 گھنٹے قبل

یہ کیسا اسلامی ملک ہےجہاں بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، عمر ایوب
- 5 گھنٹے قبل

متنازع ویڈیو لیکس کے معاملے پر ٹک ٹاکر مناہل ملک نے کیا ردعمل دیا؟
- 6 گھنٹے قبل

صدر زرداری کی طبیعت میں مزید بہتری آ رہی ہے ، جلد اسپتال سے چھٹی ملنے کی امید ہے : ڈاکٹر عاصم
- 5 گھنٹے قبل

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل
نہروں کےمعاملےپرسمجھوتہ نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا عمل شروع ، نیپرا نے عملدرآمد شروع کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

بجلی کی قیمت میں کمی ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ریکارڈ بلندی پر
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ:رواں سال کانگو وائرس سے مریض کے جاں بحق ہونے کا پہلا کیس رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل