Advertisement
علاقائی

کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز لواحقین کے حوالے کر دی گئیں،ریسکیوحکام

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Mar 2nd 2025, 6:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ: گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔  
تفصیلاے کے مطابق گیس لیکج دھماکہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔
 ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز لواحقین کے حوالے کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ 
لواحقین کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث رات 3 بجے ہوا، دھماکے کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا۔

Advertisement