ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، حکام


لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )لاہور نےکارروائی کرتے ہوئےانسانی اسمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اےحکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت راحیل پرویز، محمد عمر ، یمام ندیم اور روحان محمود کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث پائےگئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ماڈل ٹاون، رحمٰن گارڈن اور شمع لاہور سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی سمگلر ہے۔
ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم سال 2019 سے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کی غرض سے 90 لاکھ روپے بٹورے، دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے۔
ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کاجھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے، ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرتے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق چھاپوں کے دوران ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹس، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمد ہوئیں۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 19 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 21 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 16 minutes ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 17 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago






