Advertisement
پاکستان

اب پارٹی میں کوئی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرے گا ، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی قانون وآئین کے مطابق ہوگی اور ہر قسم کی ڈیل کو رد کرتا ہوں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Apr 15th 2025, 11:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اب پارٹی میں کوئی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرے گا ، بیرسٹر گوہر

چیئرمین  پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کسی کو ڈیل کیلئے مذاکرات کا اختیار نہیں دیا اور ان کی رہائی آئین و قانون کے مطابق ہوگی۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ڈیل کیلئے کہیں سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی نے کسی کو ڈیل کیلئے مذاکرات کا اختیار نہیں دیا بلکہ انہوں نے کہا میں نے کسی کو اجازت نہیں دی کہ وہ مذاکرات کرے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اب پارٹی میں کوئی ایک دوسرے کے خلاف بات نہیں کرے گا اور مائنزاینڈ منرلز ایکٹ پر سیاسی قیادت سے ملاقات کے بعد بات کریں گے، علی امین اور سیاسی قیادت کی عمران خان کے ساتھ ملاقات سے پہلے پاس نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے لوگوں کے جانے سے کے پی بہت متاثر ہو رہا ہے اور بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی قرارداد کے ذریعے وفاق سے انخلا کا وقت بڑھانے مطالبہ کرے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی  کی رہائی قانون وآئین کے مطابق ہوگی اور ہر قسم کی ڈیل کو رد کرتا ہوں۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 38 minutes ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 days ago
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 21 hours ago
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 19 hours ago
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • a day ago
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا