Advertisement
تجارت

کرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں1ارب ڈالر تک کا اضافہ

بیرونی ادائیگیوں کے مسئلے کے حل کیلئےملکی درآمدات کو قابو میں رکھا گیا تھا، لیکن اس سال درآمدات 11 فیصد بڑھنے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ سرپلس ہے، جس کی ایک وجہ برآمدات کا 8 فیصد بڑھنا بھی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Apr 17th 2025, 8:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں1ارب ڈالر تک کا اضافہ

پاکستان کے  کرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترسیلات زر میں اضافے سے مارچ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 19 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ مالی سال کے 9  ماہ میں 1ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔مارچ 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 36کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے سرپلس تھا۔

اوورسیزپاکستانیوں کی ریکارڈ ماہانہ ورکرز ترسیلات سے مارچ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ 1ارب 19 کروڑ  ڈالر  پر پہنچاہے۔
واضح رہےکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا جس نے پہلی بار اس حد کو عبور کیا ہے۔مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنےکی وجہ یہ بھی ہے کہ  پاکستان نے مارچ میں دنیا سے 2 فیصد کم 4  ارب 94 کروڑ ڈالر کا سامان خریدا  اور دنیا کو 6 فیصد زائد 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کا سامان بیچ کر ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 11 فیصد کم کیا ہے۔ 
بیرونی ادائیگیوں کے مسئلے کے حل کیلئےملکی درآمدات کو قابو میں رکھا گیا تھا، لیکن اس سال درآمدات 11 فیصد بڑھنے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ سرپلس ہے، جس کی ایک وجہ برآمدات کا 8 فیصد بڑھنا بھی ہے۔

مالی سال کے 9 ماہ میں ورکر ترسیلا 33 ارب ڈالر رہی ہیں  جو ایک سال میں ایک تہائی فیصد بڑھی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 مہینوں کی ادائیگیوں کے بعد بھی ایک ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس ہے، جوگئے مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 65 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

  • 21 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان

  • 20 گھنٹے قبل
افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک

  • 21 گھنٹے قبل
لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا

  • 21 گھنٹے قبل
صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • ایک دن قبل
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا

  • 21 گھنٹے قبل
مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement