این ای او سی نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس دورانں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آندھی و طوفان کے دوران کمزور عمارتوں، کھمبوں اور درختوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔


نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کی جانب سے پنجاب کے کئی علاقوں میں جمعے اور ہفتے کو کو شدید بارش، ژالہ باری اور آندھی طوفان کے پیشٰ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ عوام، کسانوں اور متعلقہ اداروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ممکنہ موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اور پنجاب کے کئی اضلاع بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری کا خدشہ ہے۔ اسی طرح فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ میں بھی شدید موسمی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔
این ای او سی نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس دورانں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آندھی و طوفان کے دوران کمزور عمارتوں، کھمبوں اور درختوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال سے بروقت آگاہی کے لیے NDMA کی موبائل ایپ “ڈیزاسٹر الرٹ” کو فالو کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی بندش اور حادثات کا اندیشہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے، جس پر کسانوں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل







