اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، ملک بھرمیں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے ریٹرننگ آفیسر 11 فروری کو پبلک نوٹس جاری کرے گا۔12 سے 13 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 تا 18 فروری دائر ہوسکیں گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسران تعینات کردیئے گئے، اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر، پنجاب کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ سندھ کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان جبکہ خیبرپختونخوا کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے۔ بلوچستان کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاؤس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔ الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سینیٹ کے الیکشن بھی 3 مارچ 2018 کو منعقد ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے الیکشن مقررہ وقت سے پہلے کروانے کا اعلان کیا تھا جسے اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 19 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 20 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 19 گھنٹے قبل





