دنیا کے سب سے معتبر فلمی ایوارڈ 'آسکر' دینے والے ادارے دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کی انتظامیہ نے ایک بار پھر ایوارڈز تقریب میں تبدیلی کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فلموں کی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر کی انتظامیہ نے ایوارڈز تقریب سے متعلق اعلان میں کہا کہ اس بار تقریب کو روایتی اندازکے بجائے ورچوئل رکھا جائے گا اور یہ ایوارڈز دنیا کے 255 ممالک میں براہ راست نشر کیے جائیں گے ۔ گزشتہ روز آسکر انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ ایوارڈز تقریب 25 اپریل کو ہوگی۔
اس سے قبل آسکر انتظامیہ نے دسمبر 2020 میں کہا تھا کہ ایوارڈز تقریب کو ورچوئل کے بجائے سال کی طرح معمول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔لیکن اب انتظامیہ نے ایک بار پھر ایوارڈز تقریب میں تبدیلیاں کرتے ہوئے کہا کہ تقریب معمول کے مطابق لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹرز میں منعقد ہوگی وہیں اس سال کی تقریب کو مختلف شہروں سے آن لائن بھی دکھایا جائے گا۔تاہم لوگوں کی شرکت اور تقریب سے متعلق تفصیلات ابھی واضح نہیں کی گئیں ۔ انتظامیہ کے مطابق کورونا کے باعث یہ تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔
آسکرایوارڈز کی تقریب میں اس سال 93 آسکرز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا جبکہ اکیڈمی 15 اپریل تک شارٹ لسٹ ہونے والی فلموں کی حتمی فہرست جاری کردے گی۔تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آسکر ایوارڈزکی تقریب مختلف مقامات پر منعقد ہوگی ، 1953 میں بھی اس تقریب کو ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا کے باعث انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے نامور اور معروف 'ایمی ایوارڈز' کی تقریب کا ورچوئل انعقاد رواں برس ماہ ستمبر میں کیا جاچکا ہے جس میں میزبان اور پروڈکشن عملے سمیت صرف چند ستاروں نے شرکت کی تھی۔

غیر اخلاقی اور گالیوں پر مبنی کونٹینٹ بنانے پر معروف یو ٹیوبر گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پرامن شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

مظفر آباد: محسن نقوی کی شہید میجر رب نواز کے گھر آمد ،اہل خانہ سےاظہار تعزیت
- 7 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
- 7 گھنٹے قبل

حماس اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی معاہدے کی امید ہے،مارکو روبیو
- 7 گھنٹے قبل

اترا کھنڈ: مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈر کے لیےیو اے ای میں ویزا فری انٹری
- 6 گھنٹے قبل

بنوں : تھانہ میریان پر دہشتگردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ ،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ناکام بنادیا
- 4 گھنٹے قبل

بابو سرٹاپ میں نجی ٹی وی کی اینکر شوہر اور 4 بچوں سمیت لاپتا،سرچ آپریشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

ایف آئی اے ملتان سرکل کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی وجہ سے سر اُٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں،حنیف عباسی
- 5 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل