فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، امداد فراہم کی جائے،عاصم افتخار


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی وزیروں کی اشتعال انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کا غیر قانونی محاصرہ قبول نہیں کرتے، غزہ میں صیہونی فورسز کا محاصرہ فوری طورپر ختم ہونا چاہئے۔
اپنے خطاب میں عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد کو شہید کیا اور بربریت کا نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد بھوک اور افلاس کا شکار ہو رہی ہے،لاکھوں افراد امداد سے محروم ہیں، غزہ کے ہسپتالوں میں صورتحال سنگین ہو چکی ہے۔
مستقل مندوب عاصم افتخار نےمزید کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، امداد فراہم کی جائے۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 10 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 9 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 5 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 7 hours ago




