لاہور : لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے ، دو مختلف واقعات میں میں ڈور پھرنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال کے سامنے دو افراد کو ڈور پھر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 8 سالہ بچے کو طبی امداد کے لیے چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ چودہ سالہ لڑکے کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
دوسرے واقعہ میں 21سالہ نوجوان کو یادگار فلائی اور کے پاس ڈور پھر گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈور چہرے اور ہاتھ کی انگلیوں پر پھری ہے۔
چند دن قبل کراچی صدر میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچہ زخمی ہوگیا تھا، 7سالہ محمد حسنین ولد محمد ارتضیٰ صدر کے علاقے میں گلی میں کھیل رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کے گلےپر پھر گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، علاقہ مکینوں نے بچے کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔
گزشتہ برس بھی ڈور پھرنے کے بہت سے واقعات سامنے آئے جس کے باعث لوگوں کی جانیں گئیں اور بہت سے افراد ڈور پھرنے کے واقعات میں زخمی بھی ہوئے۔19 اکتوبر 2020 کو لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ملازم زخمی ہوگیا تھا، 28 سالہ نوجوان موٹرسائیکل پر دفتر جارہا تھا کہ والٹن کے علاقے میں گلے پر ڈور پھر گئی۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 9 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 14 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل








