Advertisement

پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری، ڈور پھرنے سے 3 افراد زخمی

لاہور : لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے ، دو مختلف واقعات میں میں ڈور پھرنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Jan 25th 2021, 6:29 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  جنرل ہسپتال کے سامنے دو افراد کو ڈور پھر گئی۔ریسکیو ذرائع کے  مطابق 8 سالہ بچے کو طبی امداد کے لیے چلڈرن ہسپتال منتقل کر دیا ہے،  جبکہ چودہ سالہ لڑکے کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔

دوسرے واقعہ میں  21سالہ نوجوان کو یادگار فلائی اور کے پاس ڈور پھر گئی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  ڈور چہرے اور ہاتھ کی انگلیوں پر پھری ہے۔

چند دن قبل کراچی صدر میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچہ زخمی ہوگیا تھا، 7سالہ محمد حسنین ولد محمد ارتضیٰ صدر کے علاقے میں گلی میں کھیل رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کے گلےپر پھر گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا، علاقہ مکینوں نے بچے کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

گزشتہ برس بھی ڈور پھرنے کے بہت سے واقعات سامنے آئے جس کے باعث لوگوں کی جانیں گئیں اور بہت سے افراد ڈور پھرنے کے واقعات میں زخمی بھی ہوئے۔19 اکتوبر 2020 کو  لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ملازم زخمی ہوگیا تھا، 28 سالہ نوجوان موٹرسائیکل پر دفتر جارہا تھا کہ والٹن کے علاقے میں گلے پر ڈور پھر گئی۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ  پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

Advertisement
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 12 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 13 گھنٹے قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 15 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 8 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement