نامعلوم افراد کی جانب سے تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں،پولیس


خضدار: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،جہاں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے مقتولین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت عبدالمجید، عطاالرحمن اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے، تینوں افراد کا تعلق خضدار ہی سے بتایا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایاگیا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے، تاہم تاحال قتل کی وجوہات یا ملزمان کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔سکیورٹی فورسز نے ایم 8 کے اطراف میں گشت بڑھا دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں بھی بلوچستان کے ضلع زیارت سے 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی میں سعودی کردار پر اظہار تشکر
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، اہلیہ کی ضمانت میں توسیع
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کیساتھ پانی حوالے سےانفارمیشن شیئرنگ کا بندوبست نہیں جس سے مزید سیلاب کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے
- 3 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کا جھوٹاپراپیگنڈا بے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئے
- 10 منٹ قبل

ایف آئی اے سرکل کوئٹہ کی بڑی کارروائی، انسای اسمگلنگ میں ملوث اہم ایجنٹ گرفتار
- 18 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑااضافہ،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

افغان اسپنرز راشد خان کےبڑے بھائی کے انتقال پر قومی کھلاڑیوں کا اظہار تعزیت
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت انڈس واٹر ٹریٹی معطل نہیں کر سکتا، اسپیکر پنجاب اسمبلی
- 3 منٹ قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سکھ کمیونٹی کاپاک فوج سے بھرپور تشکر کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

مون سون : لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش ،متعدد علاقے زیر آب
- ایک گھنٹہ قبل

کوہاٹ: پولیس کے کامیاب جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد جاں بحق، ایک اہلکار شہید
- 4 گھنٹے قبل