سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نقاب ہونے والے بھارتی منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے آنے والے سرحد پار دہشتگرد قرار دیا جائے گا


بھارت نے آپریشن سندورکی ناکامی چھپانے کیلئے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ جعلی مقابلے شروع کر دیے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن مہادیو کے نام پر غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا مذموم بھارتی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ بے نقاب ہوگیا۔
بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر مقبوضہ کشمیر میں دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کردیے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ’آپریشن مہادیو‘ کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریک آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا ہے، بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے تاکہ ’آپریشن سندور‘ کی خفت مٹائی جا سکے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے 2 شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے سرحد کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ طریقے سے فیک انکاؤنٹر میں شہید کردیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نقاب ہونے والے بھارتی منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے آنے والے سرحد پار دہشتگرد قرار دیا جائے گا،۔
29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی ایسے 723 پاکستانی افراد کی تفصیلات بتاچکے ہیں جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں۔
اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہوئے ہیں، ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی 29 اور 30 اپریل کی پریس کانفرنس میں بتاچکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حسب روایت فیک انکاؤنٹرزکے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے افراد کو زندہ دہشتگرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جاسکتے ہیں، بھارتی حراست میں رکھے گئے ان افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بدنام زمانہ ہے اور آپریشن مہادیو بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا تسلسل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامی میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مکمل طور بوکھلا چکا ہے۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 20 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 15 hours ago







