Advertisement

تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق

ثالثی پر ملائیشین وزیراعظم، امریکی صدر اور چین کے مشکورہیں،قیام امن کیلئے فریقین نے مثبت کرداراداکیا،کمبوڈین وزیراعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jul 28th 2025, 4:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق

کوالالمپور : کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنگ بندی کا یہ معاہدہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پایا۔

 مذاکرات میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، کمبوڈیا کے وزیراعظم اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے شرکت کی،جبکہ اس موقع پر امریکہ اور چین کے سفیر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی نیک نیتی سے طے پائی ہے،تھائی لینڈ امن کے لیے پُرعزم ہے۔

دوسری جانب کمبوڈین وزیراعظم نے کہا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے، ان کا کہنا تھا کہ تنازعہ کے باعث 3لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

کمبوڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ثالثی پر ملائیشین وزیراعظم، امریکی صدر اور چین کے مشکورہیں،قیام امن کیلئے فریقین نے مثبت کرداراداکیا۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں میں اب تک 35 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Advertisement
وفاقی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

وفاقی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں

  • 2 گھنٹے قبل
نہانے کے دوران انگلیاں جھُری دار کیوں ہو جاتی ہیں؟ ماہرین نے اصل وجہ بتا دی

نہانے کے دوران انگلیاں جھُری دار کیوں ہو جاتی ہیں؟ ماہرین نے اصل وجہ بتا دی

  • 29 منٹ قبل
کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان

کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان

  • 13 منٹ قبل
پاکستان کو جولائی 2024 کے مقابلے میں جولائی 2025  کی غیر ملکی فنڈنگ میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو جولائی 2024 کے مقابلے میں جولائی 2025  کی غیر ملکی فنڈنگ میں کروڑوں ڈالر کا اضافہ

  • 3 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

  • 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم  سے ایئر چیف کی ملاقات، پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم  سے ایئر چیف کی ملاقات، پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

  • 37 منٹ قبل
کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے  وضاحت کر دی

کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے وضاحت کر دی

  • 24 منٹ قبل
شکیب الحسن کا ریکارڈ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی 

شکیب الحسن کا ریکارڈ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی 

  • 4 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ

  • 3 گھنٹے قبل
چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں  اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

  • 3 گھنٹے قبل
یو اے ای میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان

یو اے ای میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان

  • ایک گھنٹہ قبل
بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

  • 5 منٹ قبل
Advertisement