حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود عوام کو یہ قیمت دستیاب نہیں ہو رہی۔


حکومت نے ملک میں جاری چینی کے بحران پر قابو پانے اور قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو آج کے روز اہم اجلاس میں مدعو کر لیا ہے۔
اس اجلاس میں دونوں فریقین کے درمیان یہ طے کیا جائے گا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے طے شدہ معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کیسے کرایا جائے۔
دوسری جانب، حکومت کی جانب سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے جبکہ ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود عوام کو یہ قیمت دستیاب نہیں ہو رہی۔
مارکیٹ صورتحال کے مطابق، چینی ہول سیل میں 174 روپے فی کلو جب کہ ریٹیل سطح پر 180 سے 190 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
پشاور میں ہول سیل قیمت 175 روپے اور ریٹیل قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جب کہ کوئٹہ میں چینی ہول سیل میں 178 روپے اور ریٹیل میں 185 سے 190 روپے کے درمیان دستیاب ہے۔
لاہور اور اسلام آباد کے کئی علاقوں میں چینی کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جہاں بازاروں میں چینی دستیاب نہ ہونے کے سبب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ ایک دکان سے دوسری دکان کا چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
ادھر کراچی میں کمشنر نے چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر کی ہے، مگر عمل درآمد بدستور ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- an hour ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 17 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago









