ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والی بابوسر ناران شاہراہ کو ایک ہفتے بعد بحال کر دیا گیا ہے


ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والی بابوسر ناران شاہراہ کو ایک ہفتے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق شاہراہ کو فی الحال یکطرفہ ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے۔ انہوں نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ احتیاط سے سفر کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
فیض اللہ فراق نے مزید بتایا کہ بابوسر کے علاقے میں سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے۔ شاہراہ پر پیش آنے والے حادثے میں تقریباً 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، جن میں ایک نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ لاپتا افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق چلاس کے تھک نالے میں آنے والے سیلاب کے باعث 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شدید بارشوں کے بعد اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد لاپتا ہو گئے اور 10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ورلڈ بینک نے پاکستان میں تعلیم کیلئے کروڑوں ڈالرز گرانٹ کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل
برطانیہ: دوران پرواز تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،3 افراد جاں بحق
- 44 منٹ قبل

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

صنعتی پیداوار میں اضافےاور درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہبازشریف
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 6 منٹ قبل

او آئی سی اجلاس: پاکستان نے گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کردیا، فلسطین کےدو ریاستی حل کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا300انسانی جانیں بچانے والےہیروز کیلئے25 لاکھ روپے فی کس انعام دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

این اے129:حماد اظہر کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے اے آئی کے شعبے میں چینی کمپنیوں کو سخت حریف قرار دیدیا
- ایک گھنٹہ قبل

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 5 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ٹوکیوورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا 6 رکنی دستہ شریک ہو گا
- 5 گھنٹے قبل

بی آئی ایس پی ڈیجیٹل والٹ کا قیام اہم پیش رفت ہے، کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا،شہبازشریف
- 2 گھنٹے قبل