ایس پی مرزا زاہد نے تصدیق کی ہے کہ مقامی لوگوں نے ہلاک شدہ تیندوے کی شناخت کی، جس سے یہ واضح ہوا کہ یہی جانور گزشتہ دنوں آبادی پر حملہ آور ہو رہا تھا۔


آزاد کشمیر کے علاقے گہانی تنگ میں آبادی پر بار بار حملہ کرنے والے تیندوے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے ملحق گاؤں میں پیش آیا، جہاں تیندوا مسلسل شہریوں پر حملے کر رہا تھا۔ بالآخر مقامی افراد کی اطلاع پر کارروائی کی گئی اور خونخوار جانور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ایس پی مرزا زاہد نے تصدیق کی ہے کہ مقامی لوگوں نے ہلاک شدہ تیندوے کی شناخت کی، جس سے یہ واضح ہوا کہ یہی جانور گزشتہ دنوں آبادی پر حملہ آور ہو رہا تھا۔
دو روز قبل اسی تیندوے نے ایک گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، جس کی لاش بعد میں ملی۔ اس واقعے نے علاقے میں خوف کی لہر دوڑا دی تھی۔ اگلے ہی روز تیندوا دوبارہ حملہ آور ہوا اور ایک نوجوان کو زخمی کر دیا۔
ایس پی مرزا زاہد کے مطابق، اگر کوئی خونخوار جانور ایک بار انسانوں کو نشانہ بنالے تو وہ بار بار حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، اس لیے بروقت کارروائی ضروری تھی۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 5 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 42 minutes ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 21 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- an hour ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 hours ago









