عرفان میمن کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے خفیہ نگرانی کے بعد اس مقام پر کارروائی کی، تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا سکے


اسلام آباد میں گدھوں کے گوشت کی برآمدگی کے واقعے پر ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی، عرفان میمن نے انکشاف کیا ہے کہ اس غیر قانونی سرگرمی سے متعلق معلومات ایک ہفتہ قبل ہی موصول ہو چکی تھیں۔
عرفان میمن کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے خفیہ نگرانی کے بعد اس مقام پر کارروائی کی، تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا سکے۔ جب ٹیم نے چھاپہ مارا تو موقع سے ایک ہزار کلو سے زائد کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے برآمد کیے گئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جب کہ باقی افراد کی تلاش اور تحقیقات جاری ہیں۔
عرفان میمن کا کہنا تھا کہ فی الوقت یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ کتنے گدھے ذبح کیے گئے اور ان کا گوشت کہاں کہاں فروخت یا تقسیم کیا گیا۔ ان کے مطابق گوشت کو اسلام آباد سے باہر بھی سپلائی کیے جانے کی ابتدائی رپورٹس موصول ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی کی حدود میں پولیس اور فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک خفیہ سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا تھا، جہاں گدھوں کا گوشت اور متعدد زندہ گدھے برآمد ہوئے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، یہ مذکورہ سلاٹر ہاؤس بعض غیر ملکی افراد نے ایک مقامی شخص کی معاونت سے قائم کیا تھا۔ اس غیر قانونی مرکز میں گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت محفوظ کیا جاتا، جب کہ بیرون ملک سے لائے گئے ایک غیر ملکی قصائی کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق گوشت کے ساتھ ساتھ گدھوں کی کھالیں بھی بیرون ملک بھیجی جا رہی تھیں، اور اس سلاٹر ہاؤس میں کولڈ اسٹوریج کی سہولت بھی موجود تھی۔

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 6 گھنٹے قبل

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 8 گھنٹے قبل

چینی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت اور شوگر ملز کا اہم اجلاس آج طلب
- 8 گھنٹے قبل

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 7 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 7 گھنٹے قبل

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا
- 4 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 6 گھنٹے قبل

انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر
- 6 گھنٹے قبل