اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 327 نئے کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید31فراد چل بسے جبکہ2327 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار720ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ83ہزار719ہوگئی ہے ۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پر6.17فیصد ہو گئی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ49ہزار 475ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 856افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ52ہزار 472ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 672افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 39ہزار960ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4377افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 28ہزار704کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 318مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد84ہزار266جبکہ اموات کی تعداد787تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 7 ہزار 210افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ113افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار632ہوچکی ہے جبکہ 597افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 956 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ17ہزار329مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان کا ڈیرہ بگٹی اور جھل مگسی کا دورہ، شہداء کے لواحقین سے ملاقات
- 10 hours ago

لاہور کی گلیوں سے اُبھرتی امن،ثقافت اور امید کی نئی کہانی ،رنگ برنگی امن پتلیاں اور دلچسپ کردار
- 14 hours ago

سلہٹ ٹیسٹ: دوسرے روز کے اختتام تک بنگلادیش نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 110 رنز بنالیے
- 9 hours ago

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا،عید 27 مئی کو ہو گی
- 9 hours ago

لاہور : نئی فلم میرا لیاری کی اسکریننگ تقریب کا انعقاد ،فلم کی کاسٹ اور دیگر شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت
- 13 hours ago

حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی اور رابطہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، صدر مملکت
- 13 hours ago

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا،عید 27 مئی کو ہو گی
- 8 hours ago

وزیراعظم کا ٹیلی کمیونیکیشن شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور آمدن میں خاطر خواہ اضافے پر اطمینان کا اظہار
- 13 hours ago

افغان تاجرطالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنے پر مجبور،ہزاروں ٹن اجناس خراب
- 15 hours ago

ملک میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
- 9 hours ago

پاکستان میں طبی اور ادویاتی غلطیوں کے باعث ہر سال ہزاروں مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،ماہرین
- 15 hours ago

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات،جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف
- 9 hours ago




.jpeg&w=3840&q=75)






