ریسٹورنٹ انتظامیہ جسٹس ٹروڈو یا کیٹی پیری کی جانب سے اس ملاقات پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا، لیکن سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصویروں نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی ہے


حال ہی میں اپنے اپنے ساتھیوں سے علیحدہ ہونے والے جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کو ایک ساتھ دیکھنے کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں زور پکٹر رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان مبینہ رومانوی تعلقات کی خبریں غیر ملکی میڈیا پر گردش کرنے لگی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کو حال ہی میں کینیڈین شہر مونٹریال کے ایک اعلی درجے کے ریسٹورنٹ میںتقریبا 2 گھنٹے ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری نے شام کا آغاز کاک ٹیلز سے کیا اور پھر ٹونا، لوبسٹر اور ایسپراگس سمیت کئی مہنگے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے، لیکن اس کی نوعیت کے بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں شخصیات حال ہی میں اپنی پرانی محبتوں سے علیحدہ ہوچکی ہیں۔ کیٹی پیری نے اپنے منگیتر اور اداکار لینڈو بلوم سے رواں ماہ علیحدگی اختیار کی، جبکہ جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوار سے طلاق کا اعلان کیا تھا۔
ریسٹورنٹ انتظامیہ جسٹس ٹروڈو یا کیٹی پیری کی جانب سے اس ملاقات پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا، لیکن سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصویروں نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی ہے۔

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 11 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 10 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 10 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 13 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 10 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 14 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 12 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 14 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 10 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 12 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 14 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 14 hours ago