پنجاب حکومت کا اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ
دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں کثرتِ رائے سے گزشتہ روز منظور ہوا


پنجاب حکومت نے اشیا کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں کثرتِ رائے سے گزشتہ روز منظور ہوا۔ اس بل کے تحت دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی، پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد نمائندے کے پاس ہوگی۔
ترمیمی بل کے تحت ایک نئی پرائس کنٹرول کونسل تشکیل دی جائے گی جس کی صدارت وزیر برائے پرائس کنٹرول یا وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نامزد کردہ کسی عوامی نمائندے کے سپرد ہو گی۔
بل کے متن کے مطابق کونسل میں ماہرین اور سٹیک ہولڈرز کی مساوی نمائندگی دی جائے گی جن کی تعداد تین تین رکھی گئی ہے تاکہ فیصلہ سازی میں توازن اور مشاورت کو فروغ دیا جا سکے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے جس کے بعد اسے نافذ العمل قرار دے دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد مہنگائی پر قابو پانا، مصنوعی قیمتوں میں اضافے کو روکنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 12 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 17 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 13 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل









