پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ویمنز ٹیم اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 6 اگست سے شروع ہوگی


پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے براہِ راست دوحہ سے آئرلینڈ پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ویمنز ٹیم اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 6 اگست سے شروع ہوگی۔ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ بالترتیب 8 اور 10 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز آئرلینڈ کے کلون ٹرف گراؤنڈ پر ہوں گے۔
قومی ویمنز اسکواڈ:
پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی اور وکٹ کیپر نجیحہ علوی شامل ہیں۔
نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
کپتان کا پیغام:
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ ٹیم نے اس مقابلے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ تربیتی کیمپ میں کوچز نے خاص طور پر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلئیرز فارم میں ہیں، حوصلے بلند ہیں اور ٹیم سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل









