پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز سے کامیابی حاصل کر لی


پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن اور آخری میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث کو جبکہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ اننگز کی خاص بات صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار نصف سنچریاں تھیں۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 74 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز نے 15، فہیم اشرف نے 10، خوشدل شاہ نے 11 اور حارث نے 2 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، روسٹن چیز اور شمار جوزف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز ہی بنا سکی اور 13 رنز سے شکست کھا گئی۔
آغاز میں کچھ عمدہ اسٹروک ضرور دیکھنے کو ملے، مگر اختتامی اوورز میں رنز کی رفتار سست ہو گئی اور پاکستان کے گیند بازوں نے دباؤ برقرار رکھا۔
پاکستانی اسپنرز نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا ثبوت دیا اور اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخر میں جارحانہ کوشش کی گئی، مگر مطلوبہ رن ریٹ تیز ہونے کے باعث شکست ان کا مقدر بنی۔

شدید سیلابی صورتحال کے باعث کوٹ مومن میں تعلیمی ادارے بند
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 گھنٹے قبل

گوگل نے پاکستان میں اپنا جدید ترین AI موڈ سرچ فیچر لانچ کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

مسلسل بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند
- 7 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی ہدایت پرپاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی پنجاب میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر تمام انتظامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

راوی اور ستلج کے مختلف مقامات پر فلڈ الرٹ جاری،چناب میں ہیڈ قادر آباد کے قریب دھماکے سے شگاف ڈال دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی خان یونس کے النصر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدیدمذمت
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج پنجاب کے چھ اضلاع میں سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لئے مصروف عمل
- 4 گھنٹے قبل