حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
11 سے 16 اگست کے درمیان نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں نئے افراد بھی درخواست دے سکیں گے،ترجمان


اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کےمطابق رجسٹرڈ افراد حج 4 سے 9 اگست کے دوران پہلی قسط جمع کروا سکتے ہیں۔
درخواستیں ملک بھر کے 14 نامزد بینکوں کی سینکڑوں شاخوں میں جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے بھی درخواست دینا ممکن ہے۔
دستیاب نشستیں مکمل ہونے پر حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق 11 سے 16 اگست کے درمیان نشستیں دستیاب ہونے کی صورت میں نئے افراد بھی درخواست دے سکیں گے۔حج پیکیج کی لاگت تقریباً ساڑھے گیارہ سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے کے درمیان ہوگی، جس میں دم شکر (قربانی) کی رقم بھی شامل ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دوسری قسط کی وصولی یکم نومبر سے کی جائے گی۔
دوسری جانب وزارت نے حج پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے دوبارہ حج کرنے پر پابندی اور عمر کی بالائی حد کو ختم کر دیا ہے۔ تاہم، وہ بچے جو یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہوئے ہیں، ان کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دیامر سیلاب: لاپتا افراد کی تلاش ختم، آپریشن اختتام پذیر ، غائبانہ نماز جنازہ ادا
- 4 hours ago

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 40 minutes ago
صارفین کے لیے اچھی خبر ،یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر ایک نئے فیچر کا اضافہ
- 4 hours ago

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- 17 minutes ago

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 3 hours ago
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 12 minutes ago

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 3 hours ago

وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم
- 4 hours ago

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان ،پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ
- 5 hours ago

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 4 hours ago

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 15 minutes ago

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 2 hours ago