حکومت نے ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی تقاریب، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بھرپور پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔

.jpg&w=3840&q=75)
پاکستان بھر کے طلبا، اساتذہ اور ملازمین کو ایک ساتھ چار روزہ طویل تعطیلات کا نایاب موقع ملنے جا رہا ہے تاہم یہ چھٹیاں کب ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے کالجوں، یونیورسٹیوں کے طلباء ، اساتذہ، اور ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ اگست کے وسط میں ایک نایاب اور خوشگوار طویل ویک اینڈ کا امکان ہے،جس میں مسلسل4 تعطیلات متوقع ہیں۔
شہری طویل چھٹیوں کے ساتھ ایک نایاب موقع سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ تعطیلات کا آغاز 14 اگست یومِ آزادی کے قومی دن سے ہوگا، جسے ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی تقاریب، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بھرپور پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔
جب کہ یوم آزادی کےاگلے روز 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ،جس دوران ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جہاں کربلا کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
چونکہ دو تعطیلات کے بعد 16 اور 17 اگست کو ہفتہ و اتوار کی تعطیلات آتی ہیں، جس سے عوام مسلسل چار دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے متعلقہ حکام کو یومِ آزادی اور چہلم کے جلوسوں کے دوران سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ عوام بلاخوف تقریبات میں شریک ہو سکیں۔
حکومت کی جانب سے ابھی تک 14 اور 15 اگست کی باقاعدہ چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا تاہم اگر حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے، تو یہ سال کی ایک نایاب اور خوشگوار تعطیلات کا موقع ہوگا۔

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 20 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 18 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 14 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 20 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 19 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل





.jpg&w=3840&q=75)



.webp&w=3840&q=75)