Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ، دو کشمیری نوجوان شہید

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں ، سوپور میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 24th 2021, 2:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  قابض فوج نے شہر سو پور میں ریاستی دہشت گردی کی  کارروائی کے دوران  دو نوجوانوں کو شہید کردیا ، علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران انٹرنیٹ اور مو بائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں   ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے ،  کئی دہائیوں سے بھارت  مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کو دبانے   کی کوشش کر رہا ہے اور گزشتہ سال 200 سے زائد  افراد کو شہید کیا گیا ہے۔جبکہ ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔

 5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یکم نومبر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے   کے خاتمے سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

Advertisement
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 39 منٹ قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 2 گھنٹے قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 33 منٹ قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
Advertisement