کراچی : سندھ حکومت ڈیلٹا ویرینٹ کے خطرے کے پیش نظر پیر سے تمام تعلیمی اداروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جی این این کے مطابق وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس اجلاس ہوا ، اجلا س میں کورونا بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کے پھیلاؤ کے پیش نظر مختلف فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے تاہم امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔اجلاس میں درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ پیر سے شادی ہال اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی۔ پیر سے شاپنگ مالز ، مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے ، کریانہ ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹس کی پیر سے انڈور اور آوٹ ڈور دونوں بند ہونگے تاہم ٹیک اووے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا جبکہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے۔ ان تمام فیصلوں پر پیر سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ62ہزار 182ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 785افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید11فراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار939ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10لاکھ 034ہوگئی ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح5.65 فیصدرہی۔
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 2 days ago
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 2 days ago
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 2 days ago

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 17 hours ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 10 hours ago
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 15 hours ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 17 hours ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 17 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 14 hours ago

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- 2 days ago

