انڈونیشیا کی فضائیہ کے ڈپٹی چیف، ایئر مارشل ٹیڈی رزالیہادی پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ تکنیکی ٹیم اس منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے۔


جکارتہ: انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے تصدیق کی ہے کہ انڈونیشیا جلد چینگدو جے-10 لڑاکا طیارے چین سے حاصل کرے گا۔ یہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بیجنگ سے دفاعی سازوسامان کی پہلی بڑی خریداری تصور کی جا رہی ہے۔
انڈونیشین بزنس پوسٹ کے مطابق، وزیردفاع نے وزارتِ دفاع میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ طیارے جلد جکارتہ کی فضاؤں میں نظر آئیں گے۔ تاہم، انہوں نے تعداد، ماڈلز یا ترسیلی نظام کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
جے-10 طیاروں کی خریداری کی خبروں کو صدر پربووو سوبیانتو کے ستمبر میں چین کے سرکاری دورے سے جوڑا جا رہا ہے، جہاں چینی قیادت کے ساتھ 42 جے-10 "ویگرس ڈریگن" طیاروں کی ممکنہ ڈیل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
انڈونیشیا کی فضائیہ کے ڈپٹی چیف، ایئر مارشل ٹیڈی رزالیہادی پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ تکنیکی ٹیم اس منصوبے کا جائزہ لے رہی ہے۔
وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل فریگا ویناس کا کہنا تھا کہ جے-10 کی خریداری ابھی زیرغور ہے اور اسے انڈونیشیا کی دفاعی حکمت عملی "پریسائی تریسولا نوسانتارا" کے تناظر میں پرکھا جا رہا ہے۔
اس سے قبل، ڈپٹی وزیر دفاع ڈونی ارموان توافانتو نے واضح کیا تھا کہ انڈونیشیا غیرجانبدار ملک ہے اور کسی اتحاد کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے اپنی دفاعی خریداریوں میں آزاد ہے۔
ڈونی کے مطابق، جے-10 طیارے انڈونیشیا کو پہلی بار مئی 2025 کے چینی ایئر شو کے دوران پیش کیے گئے تھے، مگر تب کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
یاد رہے، یہ وہی جے-10 سی طیارے ہیں جو پاکستان فضائیہ کے پاس بھی موجود ہیں اور رپورٹوں کے مطابق، مئی میں بھارت کے ساتھ مختصر جنگ کے دوران پاکستانی فضائیہ نے ان کا استعمال کرتے ہوئے رافیل سمیت 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 15 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 14 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل





