ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں ترمیم: خواتین چیمبرز آف کامرس کے لائسنس اور تجدید فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ جنگ بندی معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔ اجلاس کے دوران وزرا نے وزیراعظم کی شرم الشیخ، مصر میں دی گئی تقریر کو سراہتے ہوئے ڈیسک بجا کر داد دی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں انہوں نے کہا کہ شرم الشیخ میں پاکستان کو عالمی سطح پر عزت و تکریم ملی، اور اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کو امن کی کوششوں میں ایک اہم مقام حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کو اب ایک سنجیدہ اور مؤثر کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
قانون سازی سے متعلق فیصلے کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (CCLC) کے 23 ستمبر، 8 اکتوبر اور 10 اکتوبر 2025 کے اجلاسوں میں کیے گئے متعدد فیصلوں کی توثیق کر دی، جن میں شامل ہیں .
ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں ترمیم: خواتین چیمبرز آف کامرس کے لائسنس اور تجدید فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ 2023 میں ترمیم: تمام تعلیمی بورڈز میں خواتین کی نمائندگی کم از کم 33% ہوگی۔
جموں و کشمیر، کراچی پورٹ، گوادر پورٹ، اور پورٹ قاسم ایکٹس کو نئے ایس او ایز ایکٹ 2023 سے ہم آہنگ کیا گیا۔
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی رولز 2025 کی توثیق۔
ادارہ شماریات کی گورننگ کونسل میں ترامیم منظور , آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز رولز 1969، سول انمینڈ ایئرکرافٹ رولز 2025، اور پاسپورٹ امینڈمنٹ رولز 2021 میں بھی ترامیم منظور کر لی گئیں۔

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- 9 hours ago

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
- 6 hours ago

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- an hour ago

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 2 hours ago

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 2 hours ago

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 3 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 9 hours ago

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 3 hours ago

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 3 hours ago

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- an hour ago

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم
- 6 hours ago

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 8 hours ago





