الغِماری جہاد آفس کے رکن تھے، جو حوثیوں کی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے، اور یہ دفتر گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے ماتحت ہے


صنعا (یمن): یمن کے حوثی باغیوں نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ ان کے چیف آف اسٹاف محمد عبد الکریم الغماری شہید ہو گئے ہیں۔
حوثیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ الغماری نے “اپنے فرائض کی انجام دہی” کے دوران شہادت پائی۔ اگرچہ بیان میں اسرائیل پر براہِ راست الزام عائد نہیں کیا گیا، مگر یہ بھی کہا گیا کہ “ہماری کشمکش اسرائیل کے ساتھ ختم نہیں ہوئی، اور اسرائیل کو اس کے جرائم کی سزا دی تھی۔
یہ واقعہ اُس پس منظرمیں سامنے آیا ہے کہ اگست میں اسرائیلی فضائی حملوں میں حوثی حکومت کے وزیر اعظم اور کئی وزراء شہید ہو گئے تھے، اور اُس وقت اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں کا ہدف الغماری، وزیرِ دفاع اور دیگر اعلی حکام تھے۔
الغِماری جہاد آفس کے رکن تھے، جو حوثیوں کی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرتا ہے، اور یہ دفتر گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے ماتحت ہے۔
حوثی رہنما عبدالملک الحوثی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ان کا گروپ غزہ میں جاری جنگ بندی پر نظر رکھے گا۔ اگر اسرائیل معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ غزہ کی حمایت میں دوبارہ کارروائیاں کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 14 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 16 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 5 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل





