Advertisement

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

برطانیہ سب سے زیادہ 4 بار، بھارت 3 بار اور اب آسٹریلیا 3 بار چیمپئن بن چکا ہے۔ پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو 3-5 سے شکست دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 18th 2025, 9:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

جوہر بارو (اسپورٹس رپورٹر) — آسٹریلیا نے سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ تیسری بار ہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے یہ اعزاز جیتا۔

ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا کی جانب سے گروبیلار این نے دو گول اسکور کیے، پہلا 13ویں اور فیصلہ کن دوسرا گول 59ویں منٹ میں کیا۔ بھارت کی طرف سے واحد گول 17ویں منٹ میں ایکا انمول نے کیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی۔ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سفیان خان نے ایونٹ میں 9 گول اسکور کر کے ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان حنان شاہد 5 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان نے ایونٹ میں مجموعی طور پر پانچ میچز کھیلے۔ پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دی، دوسرے میں برطانیہ سے 1-6 سے ہارا، جبکہ بھارت کے خلاف میچ 3-3 سے برابر رہا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی، اور آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا سے مقابلہ بھی 3-3 سے برابر رہا۔

ایونٹ کی تاریخ میں برطانیہ سب سے زیادہ 4 بار، بھارت 3 بار اور اب آسٹریلیا 3 بار چیمپئن بن چکا ہے۔ پانچویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو 3-5 سے شکست دی۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement