پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں کسی کے خلاف لایا نہیں گیا بلکہ وہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آئے ہیں


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سمیت کوئی بھی ملک اگر پاکستان پر حملہ کرے گا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں کسی کے خلاف لایا نہیں گیا بلکہ وہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہمارے ہر اقدام کی بنیاد آئین و قانون ہوگا، اگر انصاف نہ ملا تو پرامن احتجاج ہمارا حق ہے۔"
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق حکومت کے دور میں صوبہ خیبرپختونخوا کمزور تھا، تاہم اب وہ تبدیلی لانے کے لیے آئے ہیں، نہ کہ صرف حکومت چلانے کے لیے۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 لاکھ افراد واپس جا چکے ہیں، باقی 12 لاکھ کو بھی باعزت طریقے سے واپس بھیجا جائے گا، کیونکہ انہوں نے یہاں برسوں گزارے ہیں۔
کابینہ سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جس کا کہیں گے، وہی کابینہ میں شامل ہوگا، بصورت دیگر نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال صرف مزمل اسلم کا نام عمران خان نے کابینہ کے لیے دیا ہے، جبکہ ایڈوائزری کونسل کی کوئی تجویز پارٹی میں زیر غور نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس کو ایک خط ارسال کیا ہے اور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جو اعتراضات دور کرنے کے بعد پیر کو دوبارہ جمع کرائی جائے گی۔
صنم جاوید سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے لیے کوئی خاص ہدایت نہیں تھیں، بلکہ تمام سیاسی کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی عمومی ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صنم جاوید کی رپورٹ موصول ہوئی ہے مگر وہ اس سے مطمئن نہیں، اس لیے دوبارہ تفصیلات طلب کی جائیں گی۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل


