فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا،ذرائع


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معاہدے کی شرائط کی مبینہ خلاف ورزی پر معطلی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا،جبکہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ
اس معاملے پر مزید قانونی کارروائی کا امکان بھی موجود ہے۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ کی سب سے ہائی پروفائل ٹیموں میں سے ایک ہے، اس کی سب سے مہنگی فرنچائز بھی ہے، جس نے 2021 میں پہلی بار ٹائٹل جیتا تھا اور حالیہ سیزنز میں بھی مسلسل فائنلز تک رسائی حاصل کی ہے۔

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- ایک گھنٹہ قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے سستا ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

عدالت کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کووزیر اعلی خیبرپختونخوا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا،مریم نواز
- 4 گھنٹے قبل

یورپ جانیوالے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 40 افرادجاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

کئی ممالک غزہ امن فورس میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں، امریکی وزیر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈی ایس پی نوشکی یوسف ریکی کی لاش برآمد
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد : خود کو گولی مارنے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے
- 2 گھنٹے قبل

شیخ صالح الفوزان سعودی عرب کے نئے مفتیِ اعظم مقرر
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی کمی کا سامنا
- 4 گھنٹے قبل

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- ایک گھنٹہ قبل