کراچی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں کمی ہوئی ہے، اول درجہ فی کلو ٹماٹر 250 روپے میں دستیاب ہے، دوئم درجہ فی کلوٹماٹر 220روپے میں فروخت ہو رہا ہے


ویب ڈیسک:مختلف شہروں میںآسمان کو چھوتی ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ٹماٹر 350 روپے سے کم ہوکر 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، منڈیوں میں ٹماٹر کی سپلائی بہتر ہونے سے قیمتوں میں کمی آئی ہے۔
اسی طرح کراچی میں ٹماٹر tomato کی فی کلو قیمت میں کمی ہوئی ہے، اول درجہ فی کلو ٹماٹر 250 روپے میں دستیاب ہے، دوئم درجہ فی کلوٹماٹر 220روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آنے لگی ہے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 280 روپے ہو گئی ہے، اسلام آباد میں آلو درجہ اول 80 اور درجہ دوم 60 روپے میں دستیاب ہےپشاور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے، پرچون میں فی کلو ٹماٹر 320 سے 300 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، فی کلو ٹماٹر کی سرکاری قیمت 290 سے کم ہو کر 280 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور میں اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے، ٹماٹر کی سرکاری قیمت 185 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن بازار میں 400 سے 450 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے برعکس لاہور میں پیازکی سرکاری قیمت 100 ہے لیکن بازار میں 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔لہسن کے سرکاری نرخ 210 روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے کلو میں فروخت جاری ہے،اسی طرح ادرک کی سرکاری قیمت 640 روپے جبکہ بازار میں 690 روپے کلو میں دستیاب ہے، ساگ کی سرکاری قیمت 50 روپے جبکہ بازار میں 90 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
آلو کی سرکاری قیمت 90 روپے ہے لیکن بازار میں 110 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ لاہور میں مٹر کی سرکاری قیمت 350 روپے کلو ہے جبکہ بازار میں 400 روپے کلو میں فروخت جاری ہے، کریلے کی سرکاری قیمت 120 روپے کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 150 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 19 گھنٹے قبل





