برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری
سید زین عباس کو یہ اعزاز جدید ٹیکنالوجی کو تعلیم میں ضم کرکے بچوں کی ابتدائی تربیت کے لیے نئے اور مؤثر طریقے متعارف کرانے پر دیا گیا ہے


لندن: برطانیہ میں مقیم پاکستانی ماہرِ تعلیم اور منی بیز نرسری گروپ کے بانی سید زین عباس کو بچوں کی ابتدائی تعلیم کے شعبے میں انقلابی خدمات کے اعتراف میں امریکہ کی ایک معروف یونیورسٹی نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نواز دیا ہے۔
یہ باوقار اعزاز دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں قیصر یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر میتھیو اینڈرسن کی طرف سے پیش کیا گیا، جس کا اعلان پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں کیا گیا تھا۔
سید زین عباس کو یہ اعزاز جدید ٹیکنالوجی کو تعلیم میں ضم کرکے بچوں کی ابتدائی تربیت کے لیے نئے اور مؤثر طریقے متعارف کرانے پر دیا گیا ہے۔
ان کی قیادت میں "منی بیز نرسری گروپ" نے برطانیہ میں ہزاروں بچوں کو جدید اور تخلیقی طریقوں سے تعلیم فراہم کی ہے، جس سے ان کی فکری اور جذباتی نشوونما میں غیر معمولی مدد ملی ہے۔
اس موقع پر اعزاز وصول کرتے ہوئے سید زین عباس نے اسے اپنے والدین کے نام وقف کیا اور کہا کہ ان کا مشن ہر بچے کو زندگی کا بہترین آغاز فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی بھرپور پذیرائی کے بعد اب وہ اپنے تعلیمی نیٹ ورک کو پورے برطانیہ میں پھیلا رہے ہیں۔ سید زین عباس کی یہ کامیابی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 3 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 18 گھنٹے قبل







