Advertisement

غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کی تیاری، پاکستانی فوج کی ممکنہ شمولیت کا دعویٰ

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں ممکنہ طور پر تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 27th 2025, 5:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں بین الاقوامی فورس  تعینات کرنے کی تیاری، پاکستانی فوج کی ممکنہ شمولیت کا دعویٰ

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں ممکنہ طور پر تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں دو سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی فورس کی تشکیل پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک کے فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیلی ویب سائٹ ’وائی نیٹ نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمان (کینیسٹ) کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مجوزہ فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کے فوجی دستے شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا پہلے ہی اپنے فوجی بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے، جبکہ آذربائیجان نے بھی اپنے دستے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تاہم پاکستانی افواج کی ممکنہ شمولیت سے متعلق ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے غزہ میں پاکستانی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے صحافیوں کے سوال پر کہا تھا کہ اس بارے میں وزارتِ خارجہ مناسب وقت پر جواب دے گی۔

Advertisement
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 گھنٹے قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 6 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 8 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • ایک دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 3 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 7 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • ایک دن قبل
Advertisement