وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ: پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر
اجلاس کو بتایا گیا کہ مذہبی حلقوں نے حکومتِ پنجاب کے حالیہ اقدامات کو سراہا ہے، اور صوبے بھر میں نمازِ جمعہ سمیت دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جارہی ہیں۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبے کی مذہبی ہم آہنگی اور مساجد کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ مذہبی حلقوں نے حکومتِ پنجاب کے حالیہ اقدامات کو سراہا ہے، اور صوبے بھر میں نمازِ جمعہ سمیت دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جارہی ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ امامِ مسجد معاشرے کا باوقار اور محترم رکن ہوتا ہے۔ محلے سے چندہ اکٹھا کرکے امام کو تنخواہ دینا مناسب طرزِ عمل نہیں، اس لیے حکومت ان کی معاشی ضروریات میں مدد فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں شامل کیا جائے اور ان کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
تبلیغی اجتماع کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ رائے ونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی ہے اور اجتماع میں شرکت کے لیے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رائے ونڈ اجتماع کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، اجلاس میں صوبے میں سائبر کرائم سیل قائم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 8 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل



