کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال
ذرائع کے مطابق ملاقات کے اگلے دن وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تاکہ صوبے میں سیکورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔


کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات کی، جس میں صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جمعے کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوئی۔ ملاقات میں دہشتگردی سے نمٹنے اور صوبے میں قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے اقدامات زیر غور آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے بھی ایجنڈے کا حصہ تھے۔
وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ امن قائم رکھنے کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے اگلے دن وزیراعلیٰ نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تاکہ صوبے میں سیکورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 37 منٹ قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل




