Advertisement
پاکستان

آزاد کشمیر : پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے اور ن لیگ نے بھی پیپلزپارٹی کے فیصلے کو قبول کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 27 2025، 9:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آزاد کشمیر : پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق

مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ایوان صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔

ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کے مطابق آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں ہے، اور ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی اور موجودہ مدت کے بعد فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مکمل اتفاق ہوا ہے اور ن لیگ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ اپوزیشن میں رہے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیر میں اکثریت حاصل ہوئی تو وہ حکومت بنائے گی۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے نئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے تاکہ سیاسی استحکام اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے اور ن لیگ نے بھی پیپلزپارٹی کے فیصلے کو قبول کیا ہے۔

Advertisement