کمپنی متاثرہ ملازمین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے، جہاں ممکن ہوا انہیں کمپنی کے اندر نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی، اور باقی ملازمین کو خصوصی پیکج اور معاونت فراہم کی جائے گی۔


دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی ایمازون نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے کارپوریٹ شعبے میں 14 ہزار ملازمین کو فارغ کر رہی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے کردار کے سبب اسے زیادہ مؤثر اور ہلکے ڈھانچے میں منتقل ہونے کی ضرورت ہے تاکہ نئے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ کمپنی 30 ہزار ملازمین کو فارغ کر سکتی ہے، تاہم اب تعداد 14 ہزار تک محدود کی گئی ہے۔
ایمازون کی سینیئر نائب صدر بیتھ گیلیٹی نے ملازمین کو لکھے گئے نوٹ میں کہا کہ یہ فیصلہ کمپنی کو مضبوط بنانے اور وسائل کو ایسے شعبوں میں منتقل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جو کمپنی اور صارفین کے لیے زیادہ اہم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت نے کام کی رفتار اور جدت کو بے مثال حد تک بڑھا دیا ہے۔
کمپنی متاثرہ ملازمین کی مدد کے لیے کام کر رہی ہے، جہاں ممکن ہوا انہیں کمپنی کے اندر نئی ذمہ داریاں دی جائیں گی، اور باقی ملازمین کو خصوصی پیکج اور معاونت فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایمازون کے دنیا بھر میں 15 لاکھ سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 16 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل





